مسلسل رقم مانگنے والی بیوی سے تنگ امریکی شوہر مردہ بن گیا

واشنگٹن(امت نیوز) امریکا میں کام کرنے والے ہونڈوراس کے باشندے نے مجبوراً خود کو مردہ ظاہر کردیا کیونکہ اس کی بیوی بار بار اس سے رقم کا تقاضا کررہی تھی۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس کی جانب سے رچا ڈرامہ پکڑ لیا۔ ڈینی گونزیلس نے رپورٹروں کو بتایا کہ اسکی شادی کو صرف 2برس ہوئے ہیں مگر بیوی کو مسلسل رقم بھیج کر وہ انتہائی پریشان ہوگیا اور مجبوری میں ایک عجیب منصوبہ تیار کیا۔اس نے ناک کےنتھنوں میں روئی کے پھوئے بھرے اور اپنا منہ سفید شیٹ سے چھپالیا اور تصویر لےکر اپنی بیگم کو بھیج دی اور مرنے کی وجہ کینسر اور دمہ تحریر کردی۔ اس کی بیوی نے وہ تصاویر ایک مقامی ٹی وی چینل کو فراہم کردیں جو ٹی وی پر نشر بھی ہوگئیں۔ ڈینی کے سارے عزیزوں اور رشتے داروں میں یہ خبر آگ کی طرح پھیلی جن میں اس کی والدہ بھی شامل تھی۔لیکن سوشل میڈیا پر جاری تصاویر پر لوگوں نے شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منہ پر لگی سفید پٹی حقیقت میں تکیے کا غلاف ہے اور اسکی موت کو جعلی قرار دینا شروع کردیا۔ کچھ دنوں بعد ہی بھانڈا پھوٹ گیا اور ڈینی نے اعتراف کرلیا کہ اس نے اپنی بیوی کی وجہ سے یہ ڈرامہ رچایا تھا۔تاہم ڈینی کے والدین اس کی اس حرکت پر اس سے شدید خفا ہیں۔

Comments (0)
Add Comment