حسن ابدال( این این آئی)حسن ابدال کی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون بچوں سمیت دائرہ اسلام میں داخل ہو گئیں ۔نو مسلم خاتون کے 4 بچے ہیں جبکہ شوہر وفات پاچکا ہے۔ خاتون نے مسیحی برادری سے قطع تعلق کرلیا۔تفصیلات کے مطابق حسن ابدال میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی جوان خاتون سیماں بی بی نے اپنے 4بچوں 12سالہ بیٹی معروفہ بی بی ،10سالہ بیٹے معروف ،08سالہ بیٹی فلک اور ساڑھے 3سالہ بیٹی فریحہ سمیت مقامی عالم دین کے ہاتھوں اسلام قبول کرلیا۔ نومسلم خاتون سیماں بی بی کے شوہر ناصر کی چند ماہ قبل وفات ہوئی ۔