کورنگی تھانے سے اسلحہ کیس کا ملزم مبینہ طورپر فرار ہوگیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی تھانے سے مبینہ طورپر ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی تھانے سے مبینہ طور پر ایک ملزم فرار ہوگیا۔ایس ایچ او زبیر نواز نے بتایا کہ پولیس نے گزشتہ روز کورنگی سیکٹر 32/A میں کارروائی کر کے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں نامزد ملزم شہباز کو گرفتار کیا تھا، تاہم تفتیشی افسر ملزم شہباز کو لاک اپ سے نکال کر سی آر روم میں لے کر جارہا تھا کہ ملزم فرار ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں ملزم فرار میں جو بھی ملوث پایا گیا ۔اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Comments (0)
Add Comment