ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر کے بعد کپل دیو نے متوقع وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔بھارتی ٹی وی اے بی پی نیوز سے بات کرتے ہوئے کپل دیو نے کہا کہ وہ ذاتی مصروفیات کے باعث عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ نیوز اینکر نے کپل دیو سے سوال کیا کہ آپ نے عمران خان کا دعوت نامہ ٹھکرا دیا جس پر کپل دیو کا کہنا تھا کہ دعوت نامہ ٹھکرانا مناسب الفاظ نہیں، عمران خان کی جانب سے مدعو کرنے پر ان کا مشکور ہوں لیکن کچھ ذاتی نوعیت کے کاموں کی وجہ سے ان کی حلف برداری میں شرکت نہیں کرسکوں گا۔