ٹرمپ سے طلاق کیلئے ملانیا بے تاب

واشنگٹن(امت نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق نائب اوماروسا نیومین نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ کی اہلیہ ملانیا طلاق لینے کے لئے دن گن رہی ہیں اور شوہر کو شرمندہ کرنے کیلئے قصدا خلاف معمول لباس پہنتی ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اوماروسا نیومین نے”سرپِھرا” نامی کتاب میں کہا کہ ٹرمپ کی ازدواجی زندگی ایک چٹان کے کنارے پر آ گئی ہے اور ملانیا اپنے شوہر کے عہدہ صدارت کی مدت پوری ہوتے ہی طلاق لینے کی خواہش مند ہیں۔

Comments (0)
Add Comment