سوات(بیورورپورٹ)بلوچستان میں کوئلہ کی کان میں دھماکے سے سوات کے 5کان کن بھی جاں بحق ہوگئے ،2کی لاشیں آبائی علاقوں میں لاکر سپردخاک کردیا گیا ،تین لاشیں تاحال نہیں پہنچائی جاسکی ہیں ،جاں بحق ہونے والے کان کنوں میں تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے گاشکوڑ کے دو کان کن محمد اعظم ولد شیر رحمن اور سردارالملک ولدفضل رحمن جبکہ گٹ تاروگے کے تین کان کن بخت زرین ولد ظراف،سید حسن ولد ماہا اور فضل غفور ولد محمد طاہر شامل ہیں جن میں سے سردارالملک اور فضل غفور کی لاشیں ان کے گھروں میں لاکر سپردخاک کردیا گیا ہے جبکہ تین لاشیں تاحال نہیں پہنچائی جاسکی ہیں۔