کراچی(پ ر)ادارہ فکر نو کراچی کے تحت دانشور و محقق اکرام الدین شوق کے انتقال پر تعزیتی اجلاس قاسم جمال کی زیر صدارت ہوا،جس سے خطاب کرتے ہوئے قاسم جمال نے کہا کہ اکرام الدین شوق نے ہمیشہ ادبی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی ۔ان کے انتقال سے علم وادب عظیم سرپرست سے محروم ہوگیا ہے۔ اجلاس میں اختر سعیدی، محمد علی گوہر، رشید خان رشید، انور انصاری،تنویر احمد، سید محبوب علی شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔