اسکولوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں- حسین مسعودی

کراچی (پ ر) جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر مولانا حسین مسعودی نے کہا ہے کہ گلگت ، دیامیر اور پشین میں ہونیوالے اسکولوں پر حملے ، ڈیوٹی مجسٹریٹ کو نشانہ بنانے اور پولیس اہلکاروں پر بہیمانہ تشدد قابل مذمت ہے۔ حملوں میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ نئی حکومت ایسے عناصر کے خلاف ٹھوس ، مؤثر اقدامات کرے۔

Comments (0)
Add Comment