بلوچستان عوامی پارٹی و اتحادی ڈپٹی اسپیکر پر متفق نہ ہوسکے

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتیں بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار پر اب تک متفق نہیں ہو سکی ہیں ۔ بلوچستان عوامی پارٹی، تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی ، بی این پی عوامی ، ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی و جمہوری وطن پارٹی پہلے ہی اسپیکر کے لئے میر عبدالقدوس بزنجو کو نامزد کر چکی ہیں ۔ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار کا اعلان جمعرات کو 3بجے سہ پہر ہونے والے اجلاس سے قبل متوقع ہے ۔متحدہ مجلس عمل و بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے اسپیکر کے لئے حاجی نواز کاکڑ اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے احمد نواز بلوچ کو امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے۔بلوچستان عوامی پارٹی کے5اراکین قومی اسمبلی بدھ کو ہونے والے انتخاب میں اسپیکرو ڈپٹی اسپیکرکے عہدوں کیلئے تحریک انصاف کی حمایت کریں گے۔پانچوں اراکین کی پارٹی صدر سے مشاورت کیلئے اسی روز کوئٹہ آمد متوقع ہے ۔

Comments (0)
Add Comment