لاہور(امت نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو نامزد کر دیا، جبکہ اسپیکر کے لیے گوجرانوالہ کے محمد اقبال گجر امیدوار ہوں گے اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے امیدوار کا اعلان نہیں کیا گیا۔دوسری جانب تحریکِ انصاف ابھی تک اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کرسکی ہے۔نئی پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس اسپیکر رانا محمد اقبال کی زیرِ صدارت آج ہوگا جس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 16 اگست کو جبکہ وزیراعلیٰ کا چناؤ 17 اگست بروز جمعہ ہوگا۔