نواز شریف کو آج پروف گاڑی میں احتساب عدالت لانے کا حکم

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی-مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسزکی آج سماعت کےموقع پرچیف کمشنر نے بکتر بند کو غیر محفوظ قرار دیتےہوئے نوازشریف کوبلٹ پروف گاڑی میں لانے کےاحکامات دیدیےریفرنس کی سماعتجج ارشدملک کریں گے، اس دوران اہم ترین گواہ واجدضیاء کاریفرنسزسے متعلق بیان ریکارڈکیے جانے اور اس کے بعدان پر میاں نوازشریف کے وکلاء کی جرح شروع ہونے کاامکان ہے۔سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کوپیشی کے لیے بکتربندگاڑی کے بجائے بلٹ پروف گاڑی میں عدالت لایاجائے گا ،چیف کمشنر اسلام آبادنے احکامات بھی جاری کردیے ہیں ۔اسلام آباد پولیس نے نواز شریف کی احتساب عدالت منتقلی کیلئے بکتر بند گاڑی کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے بلٹ پروف گاڑی کو ضروری قرار دیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد کی درخواست پر چیف کمشنر اسلام آباد نےنوازشریف کواڈیالہ جیل سے احتساب عدالت لانےاورواپس لانےکیلئےبلٹ پروف گاڑی استعمال کرنےکاحکم دےدیا ہے۔اس ضمن میں باقاعدہ تحریری حکم بھی جاری کردیاگیاہے۔پولیس ذرائع نے ’’ امت‘‘ کوبتایاکہ سماعت کےدوران کسی کوبھی میاں نوازشریف سےملاقات کی اجازت نہیں دی جائے گی اس دوران 300سےزائدسیکیورٹی اہلکاران ڈیوٹی دیں گے۔ اس دوران اڈیالہ جیل سےاحتساب عدالت تک سیکیورٹی کےسخت ترین انتظامات کیےجائیں گےاورسڑک کےدونوں اطراف پولیس کےساتھ ساتھ رینجرزاہلکاربھی تعینات کیے جائیں گے ۔نواز لیگ کے صدر شہباز شریف نے نگراں وزیراعظم ناصر الملک کو خط لکھ کر نواز شریف سے توہین آمیز سلوک کی شدید مذمت کی ہے۔مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے نگراں وزیراعظم ناصر الملک کو مراسلہ لکھ کر نواز شریف کو نیب عدالت لے جانے کے طریقہ کار پر خدشات کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی نیب عدالت میں پیشی پر شدید تضحیک آمیز اور غیر انسانی رویہ اپنایا گیا، نواز شریف کو بکتر بند گاڑی میں اس طرح لے جایا گیا جیسے دہشت گرد یا مجرموں کو لے جایا جاتا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کے تین مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم کے بارے میں یہ رویہ ذاتیات پر مبنی اور نامناسب ذہینت کی عکاسی کرتا ہے، ان کے خلاف اس طرح کے نامناسب رویہ کو فوری طور پر روکا جائے۔شہباز شریف نے نگراں وزیر اعظم سے نواز شریف کے ساتھ روا رکھے گئے توہین آمیز رویے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ایک سیاسی قیدی ہیں جن پر کرپشن کا کوئئ الزام نہیں، انہوں نے ملک میں سی پیک جیسے اہم منصوبے کو بھی متعارف کرایا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، جب کہ انہیں بکتر بند گاڑی میں عدالت تک لایا گیا۔

Comments (0)
Add Comment