نوٹنگھم (امت نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے ہاتھوں مسلسل دو میچوں میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کو تیسرے میچ میں شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کریں گے۔ انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم کو ایک اننگز اور 159 رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 18 اگست سے نوٹنگھم میں شروع ہوگا۔