لندن(امت نیوز) انگلینڈ نے بھارت کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا، آل رائونڈر بین سٹوکس کو دوسرے ٹیسٹ کے بعد تیسرے ٹیسٹ سے بھی نظر انداز کر دیا گیا، آل رائونڈر معین علی اور جیمی پورٹر 13 رکنی سکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 18 اگست سے شروع ہو گا اور میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔