کورنگی جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کا اختتام پذیر

کراچی(امت نیوز) ڈپٹی کمشنر کورنگی قرۃ العین میمن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کورنگی کے مختلف اسپورٹس گرائونڈز پر منعقد ہونے والا جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول 2018کامیابی سے اختتام پزیر ہوگیا۔ فیسٹیول میں بچوں کی ریس، شوٹنگ بال، باسکٹ بال، فٹبال، کرکٹ، کراٹے، جوڈو، کک باکسنگ، ویٹ لفٹنگ، یوگا اور جمناسٹک کے ایونٹ شامل تھے۔ تمام کھیلوں کی اختتامی تقریب واحد اسپورٹس گرائونڈ کورنگی میں ہوئی جس کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کورنگی تھیں جبکہ اس موقعے پر اسسٹنٹڈپٹی کمشنرز سمیت چاروں اسسٹنٹ کمشنربھی موجود تھے جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ مختلف کھیلوں کے ٹیکنیکل آفیشلز کو شیلڈز بھی ایوارڈ ز کی گئیں۔فیسٹیول میں شامل کھیلوں کے فائنل رزلٹس کے مطابق جوڈو میں مریم رفیق، صبور سیف اللہ، طاہر، طاہر رفیق اور عبدالحفیظ نے گولڈ، مسکان، صابرہ انصاری، عمر، ضیاء اللہ اور اوسامہ سندھی نے سلور جبکہ انعمتا، لائبہ اظہر، فرزان، حزیفہ اور ایمن نے برونز میڈل حاصل کئے۔

Comments (0)
Add Comment