قصور(امت نیوز)سپورٹس ڈیپارٹمنٹ قصور کے زیر اہتمام یوم آزادی کے سلسلے میں منیر شہید کالونی قصور میں دنگل کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری محمد ارشد نے شرکت کی ۔ جبکہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فیصل امیر احمد خاں ‘ڈی او انفارمیشن چوہدری عبدالواحد ‘جنرل سیکرٹری پاکستان ریسلنگ ایسوسی ایشن ‘کامن ویلتھ چمپئن انعام پہلوان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔