لاہور (امت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو سخت آزمائش سے گزارنے کیلئے ایشیا کپ کیلئے کھلاڑیوں کا فٹنس کیمپ کسی پرفضا پہاڑی مقام پر لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مصروف ترین شیڈول سے قبل کسی پہاڑی مقام پر کھلاڑیوں کو چار سے پانچ دن سخت اور مشکل ٹریننگ کرائی جائے ٗدشوار گزار پہاڑی علاقوں میں کھلاڑیوں کو سخت آزمائش سے گزار کر ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی لیا جائیگا۔ایشیا کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ 28 اگست سے شروع ہو رہا ہے جبکہ ایشیا کپ 15 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹ کھلاڑیوں کا فٹنس کیمپ پہاڑی مقام پر لگانے کیلئے تیاریوں شروع کر دیں ۔