برلن(امت نیوز) جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو برلن میں منعقدہ یورپیئن ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت نہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق پارلیمینٹری سپورٹس کمیشن کے سربراہ ڈِگمار فرائیٹاگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بدقسمتی سے انجیلامرکل فٹ بال کے علاوہ کسی دوسرے کھیل کو اہمیت دیتی نظر نہیں آتیں