سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں-کمارسنگاکارا

کولمبو(امت نیوز)سری لنکا کے بیٹنگ لیجنڈ کمارسنگاکارا نے پیر کو کہا ہے کہ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،یہ بیان مقامی میڈیا کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے کہ ان کی نظریں اگلے برس ہونے والے صدارتی انتخابات پر مرکوز ہیں۔ سنگاکارا کا بیان میڈیا کا عمران خان سے ان کا مسلسل موازنہ کرنے کے بعد سامنے آیا ہے،جو عظیم کرکٹ کھلاڑی تھے۔

Comments (0)
Add Comment