لاہور (امت نیوز)مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل تحقیقات کررہا ہے تاہم وہ یکم ستمبر سے اپنے نئے ڈپارٹمنٹ حبیب بینک کے لئے قائد اعظم ٹرافی میں حصہ لیں گے۔سابق کپتان یونس خان کے بعد عمر اکمل کو ڈسپلن کرنے کی ذمے داری سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر اور ان کی ٹیم کے ہیڈ کوچ سلیم جعفر نے لی ہے۔مڈل آرڈر بیٹسمین کو حبیب بینک نے ملازمت دے کر ان کے زخموں پر مرہم رکھ لیا ہے لیکن عمر اکمل کے خلاف آئی سی سی کی تحقیقات خاموشی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔حبیب بینک کے ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کو مثبت ڈوپ ٹیسٹ آنے کی وجہ سے ممکنہ پابندی کا سا منا ہے۔بینک نے احمد شہزاد کو کپتانی سے ہٹادیا ہے اور قائد اعظم ٹرافی کے لئے اپنے کھلاڑیوں کی فہرست میں احمد شہزاد کو شامل نہیں کیا ہے۔