اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے گریڈ 20 اور 21 کے تین افسران کے تقرر و تبادلہ کے احکامات جاری کر دیئے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ارشد محمود کو ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈویژن مقرر کر دیا ہے۔ انہوں نے ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈویژن کا چارج سنبھال لیا ہے۔