اسلام آباد(خبر ایجنسیاں) ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے لاکھوں کاروباری و گھریلو صارفین متاثر ہوئے ہیں۔ پہلے پہل انٹرنیٹ کی سروسز سست روی کا شکار تھیں اور اس کے بعد مکمل طور پر بند ہوگئیں۔ اس حوالے سے پی ٹی سی ایل انتظامیہ کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔ صورتحال سے کاروباری صارفین کو نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔