کراچی میں پانی کی قلت پر حب ڈیم کی گنجائش بڑھانے کا فیصلہ

کراچی (خبر ایجنسیاں) کراچی میں پانی کی قلت پر واپڈا نے حب ڈیم میں پانی ذخیر کرنے کی گنجائش بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان واپڈا کے مطابق حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانے کا فیصلہ چیئرمین واپڈا کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق حب ڈیم میں پانی کی صلاحیت بڑھانے کا مقصد سندھ اور بلوچستان کو پانی کی فراہمی بہتر بنانا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ حب ڈیم میں کھدائی کے ذریعے ریزروائر میں جمع ہونے والی مٹی اور پتھر باہر نکالے جائیں گے۔ڈیم سے مٹی اور پتھر نکلنے کے باعث 49ہزا رایکڑ فٹ مزید پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش پیدا ہوگی ۔

Comments (0)
Add Comment