مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) حرمین شریفین کی انتظامیہ نے حسب سابق حج کے ایام کی آمد کے ساتھ ہی خانہ کعبہ کے لئے نیا غلاف تیارکرلیا ہے۔ موجودہ غلاف کعبہ 9 ذی الحج کو اتارنے کے بعد اس کی جگہ نیا غلاف کعبہ پرچڑھا دیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل سدنہ بیت اللہ ڈاکٹرصالح الشیبی کی نگرانی میں انجام دیا جائے گا۔