لاہور(نمائندہ امت)بھارتی کشمیر میں بھارتی انتظامیہ اور فوجی حکام کو اس وقت سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب سونہ وار کرکٹ اسٹیڈیم سری نگر میں بھارتی یوم آزادی کے حوالہ سے منعقدہ تقریب کے دوران آڈیو سسٹم میں خرابی کا شکا رہو گیا۔ادھر نئی دہلی میں بی جے پی صدر امیت شاہ کے ہاتھوں بھارتی ترنگ اس وقت زمین پر گر گیا جب وہ اسے لہرانے کی تیاری میں تھے۔