ایاز صادق جا تے ہوئے آ ئین کی خلاف ورزی کر گئے

اسلام آ باد ( نمائندہ امت) سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وزیراعظم کے انتخابات کا شیڈول جاری کیا ۔تفصیلات کے مطابق آئین پاکستان کی شق 91 کے مطابق وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈول نئے اسپیکر کا استحقاق ہوتا ہے لیکن ایاز صادق نے آئین کی مذکورہ شق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خود ہی شیڈول جاری کر دیاسابق اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈول نئے اسپیکر کے منتخب ہونے سے پہلے ہی 13 اگست کو ہی جاری کر دیا تھا جس کی وجہ سے وزیراعظم کے عہدے کیلئے عمران خان اور شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی بھی وقت سے پہلے جمع کرا دیے گئے ہیں ۔

Comments (0)
Add Comment