خواتین کے احترام میں کھڑے نہ ہونے پرشازیہ مری کااسد قیصر سے شکوہ

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے دوران شازیہ مری نے خواتین کے احترام میں کھڑے نہ ہونے پر نومنتخب اسپیکر اسد قیصر سے شکوہ کردیا۔پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے اسد قیصر سے کہا کہ ووٹ ڈالنے آنے والے مرد ارکان سے آپ کھڑےہوکر مل رہے ہیں لیکن خواتین اراکین کے لیے آپ اپنی نشست سے نہیں اٹھ رہے۔شازیہ مری نے اسد قیصر سے شکوے میں یہ بھی کہا کہ تمام ارکان برابر ہیں۔اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے بھی ٹوئٹر پر احتجاج کیا ۔

Comments (0)
Add Comment