قومی باکسرز ایشین گیمز میں اچھا پرفارم کرینگے- کرنل ناصر تنگ

اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ناصر اعجاز تنگ نے کہاکہ قومی باکسنگ ٹیم ایشین گیمز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ گذشتہ روز ’’میڈیا‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز میں باکسنگ کا 11 رکنی قومی دستہ شرکت کرے گا، کھلاڑیوں میں 49 کلوگرام میں محب اللہ، 52 کلوگرام میں سید محمد آصف، 56 کلوگرام میں نقیب اللہ، 64 کلوگرام میں سلمان بلوچ،69 کلوگرام میں گل زیب ،75 کلوگرام میں تنویراحمدجبکہ خواتین کھلاڑیوں میں 51کلوگرام میں رضیہ بانو اور 60 کلوگرام میں رخسانہ پروین شامل ہیں، ٹیم کے ہمراہ کوچز علی بخش اور ارشد حسین جبکہ منیجر شرجیل ضیاء ہوںگے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی سلمان بلوچ اور کوچ ارشد حسین کے تمام اخراجات فیڈریشن خود برداشت کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں اور ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ناصر تنگ نے کہا کہ ایشین گیمز میں اکثر اولمپک میں لینے والے ممالک ہیں مقابلے سخت ہو سکتے ہیں پھر بھی ہمیں مرد کھلاڑیوں پرمیڈلز حاصل کرنے کی بہت زیادہ توقع ہے کیونکہ ہمارے کھلاڑیوں نے کامن ویلتھ گیمز، اولمپک، ایشین گیمز، ساؤتھ ایشین گیمز کے علاوہ کئی انٹرنیشنل سطح پر میڈلر حاصل کر رکھے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment