اے ایف ایل فٹ بال کپ میںاسلام آباد یونائیٹڈ کی کامیابی

اسلام آباد (امت نیوز)آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان کے زیراہتمام اے ایف ایل جشن آزادی فٹ بال کپ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے گوجرانوالہ بلڈوگز کو شکست دیدی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور راولپنڈی کوئین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا خواتین کا میچ برابر رہا، میچز کے اختتام پر آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان کے صدر سردار طارق محمود اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کیں، اس موقع پر آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان کے راجہ ناظم، راجہ ندیم کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

Comments (0)
Add Comment