بین اسٹوکس جھگڑے، مارپیٹ کے مقدمے میں بری

لندن (امت نیوز)انگلینڈ کے مایہ ناز آل رائونڈر بین اسٹوکس کو برسٹل کی عدالت نے گرائونڈ کے باہر شہری سے جھگڑنے کے مقدمے میں بری کر دیا۔بین اسٹوکس نے گزشتہ سماعت کے دوران کہا تھا کہ انھیں کچھ یاد نہیں ہے تاہم وہ اس وقت غصے میں بالکل نہیں تھے۔انہوںنے کہاکہ ان کے دوست علی اور ہیلز کی مبینہ طور پر دو شہریوں سے تلخ کلامی ہورہی تھی اور انھوں نے مداخلت کی تھی ٗقبل ازیں ریان اور علی کو اسی مقدمے میں بری کر دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس 24 ستمبر کو انگلینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل دوسری کامیابی کے بعد بین اسٹوکس ساتھی کھلاڑی ایلکس ہیلز کے ہمرا جشن منانے کے دوران تنازع کا شکار ہوگئے تھے ٗبین اسٹوکس کے ساتھ مبینہ جھگڑے میں ایک 27 سالہ شخص کے چہرے پر شدید چوٹیں آئی تھیں اور انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا تھا۔اس واقعہ کے بعد پولیس نے بین اسٹوکس کو گرفتار کر لیا تھا تاہم تفتیش کے بعد بری کردیا گیا تھا لیکن مزید کارروائی کیلئے عینی شاہدین کی تلاش شروع کردی تھی جس کے بعد مقدمہ درج کردیا گیا تھا۔اس واقعہ میں مبینہ طور پر ایلکس ہیلز بھی بین اسٹوکس کے ہمراہ موجود تھے اور انہوں نے بھی مار پیٹ میں آل راؤنڈر کا ساتھ دیا۔

Comments (0)
Add Comment