ٍڈیم فنڈ میں بیرون ملک پاکستانیوں سے صرف 69 لاکھ موصول

اسلام آباد(اے پی پی/ امت نیوز) سپریم کورٹ کی جانب سے دیامربھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کیلئے قائم فنڈ میں تقریباً 86 کروڑ 18 لاکھ روپے کے عطیات جمع ہو گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 13 اگست کو 2 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد عطیات فنڈ میں موصول ہوئے۔ اسی طرح 9 اگست کو 8 کروڑ 74 لاکھ روپے، 8 اگست کو 6 کروڑ 34 لاکھ روپے اور 6 اگست کو 4 کروڑ 49 لاکھ روپے جمع ہوئے۔ سپریم کورٹ کے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے 69لاکھ سے زائد رقوم جمع کرائی گئیں ،جبکہ ملک کے اندر سے مجموعی طور پر 85کروڑ 48لاکھ روپے جمع کئے جا چکے ہیں۔ اندرون ملک سے 3کروڑ 91لاکھ روپے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے وصول ہوئے۔2کروڑ 6لاکھ روپے انٹربینک ٹرانسفر سروس کے ذریعے جبکہ 77کروڑ 30لاکھ روپے سے زائد رقم مختلف بینکوں میں جمع ہوئے۔ امریکہ سے ساڑھے 14لاکھ روپے، برطانیہ سے 9لاکھ 27ہزار روپے، جرمنی سے 9لاکھ 63ہزار روپے، متحدہ عرب امارات سے 6لاکھ 64ہزار روپے، کینیڈا سے 4لاکھ روپے، سنگاپور سے4لاکھ 78ہزار،ہالینڈ سے2لاکھ 50 ہزار روپے، افغانستان سے3 ہزار روپے، ناروے سے 700روپے اور بھارت سے بھی18ہزار490روپے فنڈ میں موصول ہوئے۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 30جولائی 2018کو دیامر بھاشا و مہمند ڈیم فنڈ میں 5 کروڑ 94لاکھ 38ہزار روپے سے زائد کے عطیات جمع ہوئے تھے۔ اسی طرح 27جولائی کو 36لاکھ 66ہزار، 26جولائی کو 3کروڑ 18لاکھ 50ہزار روپے، 24جولائی کو 2کروڑ 55لاکھ 49ہزار روپے، 23جولائی کو ایک کروڑ 75لاکھ 26ہزار روپے، 19جولائی کو 3کروڑ 32لاکھ 63ہزار روپے، 18جولائی کو 4کروڑ 96ہزار، 17جولائی کو 6کروڑ 4لاکھ، 16جولائی کو 3کروڑ 42لاکھ 95ہزار روپے، 13جولائی کو 2کروڑ 61لاکھ 43ہزار روپے، 12 جولائی کو 3کروڑ 2لاکھ 4ہزار روپے، 11جولائی کو 2 کروڑ 68لاکھ 65ہزار روپے، 10جولائی کو 53لاکھ 74 ہزار، 9جولائی کو 13لاکھ 46ہزار روپے اور 6جولائی کو 12 لاکھ 1ہزار روپے سے زائد رقوم جمع کی گئیں۔ دریں اثنا خلیجی ممالک میں موجود پاکستانی مزدوروں نے بھی ڈیم فنڈ میں حصہ ڈالا۔فہرست کے مطابق 28جولائی کو ہالینڈ سے ایم زیڈ غازی نے ڈھائی لاکھ روپے بھیجے۔محمد محمود نے 15جولائی کو سعودی عرب سے25روپے بھیجے۔اندرون ملک پاکستانیوں کے ایک،10اور50روپے بھی جمع ہوئے۔

Comments (0)
Add Comment