پاکستان قربانیاں دیکر حاصل کیا گیا قدر کرنی چاہیے-خلیل نینی تال والا

کراچی(بزنس رپورٹر)خلیل نینی تال والا ایجوکیشن ویلی کے زیر اہتمام کے این اکیڈمی اور دی آرچڈ اسکول میں جشن آزادی بھر پور طریقے سے منایا گیا۔اس سلسلے میں دی آرچڈ اسکول گلشن اقبال چیپٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایجوکیشن ویلی و میڈی کیم گروپ کے ایم ڈی جنید خلیل نینی تال والا نے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آبائو اجداد نے پاکستان بڑی قرنیاں دے کر حاصل کیا ہے۔ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔طلبہ اپنی پوری توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں۔قائداعظم کے اصولوں پر کاربند رہنا چاہئے، تب ہی ہم ترقی پذیر ممالک میں شامل ہوں گے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر دی آرچڈ اسکول منزہ نوشین بھی موجود تھیں۔

Comments (0)
Add Comment