اسلام آباد(ایجنسیاں)تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کا یہی رویہ رہا تو نوازشریف کے جیل ٹرائل کے فیصلے پرنظرثانی کی جاسکتی ہے ۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ترجمان پی ٹی آئی نے نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ سیکڑوں لوگوں کو عدالت بھجوادیں، جو عدالت اٹینڈ کرنا چاہتے ہیں ان کی فہرست دی جانی چاہیے۔