مجھے قیدتنہائی میں رکھا گیا ہے-نوازشریف

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ مجھے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے مسجد جانے کی اجازت نہیں طبیعت ٹھیک ہے مریم سے ملاقات والے دن مل پاتا ہوں احتساب عدالت میں کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے مختصر غیر رسمی گفتگو میں صحافی نے پوچھا کہ کیا آپ قید تنہائی میں ہیں؟جس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ ‘جی آپ کہہ سکتے ہیں۔ دوسرے سوال کہ کیا آپ مسجد جا کر نماز ادا کرتے ہیں؟ کےجواب میں کہاکہ نماز سیل میں ہی ادا کرتا ہوں، باہر جانے کی اجازت نہیں۔ ایک اور سوال پرنواز شریف نے جواب دیا کہ جس روز دیگر ملاقاتیوں سے ملاقات ہوتی ہے تو مریم سے بھی ملاقات ہوجاتی ہے

Comments (0)
Add Comment