اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے قومی اسمبلی میں حلف برداری کے موقع پر پی پی کے شریک سربراہ آصف زرداری کے قدموں میں بیٹھنے کی وجہ بتا دی۔ عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ وہ زرداری کے قدموں میں نہیں بیٹھا تھا بلکہ ان سے نواز لیگ کے احتجاج میں شامل نہ ہونے کی اپیل کر رہا تھا۔ میں تو پیار و محبت سے معاملہ کنٹرول میں رکھنے کیلئے کوشاں تھا۔