اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) سینئر قانون دان بیرسٹرکمال احمد نے روزنامہ امت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے شروع میں ایسے ہی حالات دکھاتی ہے پھر آہستہ آہستہ اس کے جذبات ماند پڑنا شروع ہو جاتے ہیں عمران خان کی حکومت بھی اب بننے والی ہے وہ کیاسوچ رہے ہیں اداروں کو وہ مضبوط کرتے ہیں یا نہیں وہ پارلیمنٹ کی مضبوطی کی باتیں بھی کر رہے ہیں ایسے میں ان مقدمات کامستقبل کوئی شاندار نظر نہیں آتا لگ رہا ہے کہ زرداری سوئس مقدمات کی طرح سے اس مقدمے سے بھی جان چھڑا لیں گے۔