انگلینڈ کی خوش فہمی جلد دور کرینگے-ایشون

نوٹنگھم (امت نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر روی چندرن ایشون نے کہا ہے کہ انگلینڈ کو تیسرے میچ میں شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ انگلیند کے ہاتھوں مسلسل ابتدائی دو میچوں میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ ٹیم متحد ہے اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے میچ کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 18 اگست سے شروع ہو گا اور میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ اپنے ایک بیان میں روی چندرن ایشون نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے انگلینڈ نے پہلے دو میچوں میں ہم سے اچھا کھیل پیش کیا جس کا نتجہ انکو جیت کی صورت میں ملا۔ روی چندرن ایشون نے کہا کہ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے میچ کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ میچز میں اچھا کھیل پیش کررہی ہے اور میزبان ٹیم کو تیسرے میچ میں شکست دینے کے لئے ان کی ٹیم کو سرتوڑ محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں واپس آنے کے لئے ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف آئندہ میچ میں کامیابی کے لئے سو فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی اور اس مقصد کے حصول کے لئے کھلاڑیوں کو تینوں شعبوں میں بھرپور کھیل پیش کرنا ہوگا۔

Comments (0)
Add Comment