لندن (امت نیوز) انگلش آل رائونڈر بین سٹوکس کو برسٹول نائٹ کلب جھگڑا کیس میں کلین چٹ مل گئی، جیوری کی طرف سے بے قصور قرار دیئے جانے کے فوراً بعد انگلینڈ نے انہیں بھارت کے خلاف شیڈول تیسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں طلب کر لیا، وہ ٹرائل کی وجہ سے دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ (کل) ہفتہ سے شروع ہو گا اور میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق سٹوکس گذشتہ سال ستمبر میں برسٹول نائٹ کلب کے باہر جھگڑے میں ملوث پائے گئے تھے۔