آکلینڈ(امت نیوز) نیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گیری سٹیڈ قومی مینز کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر ہو گئے، انہیں مائیک ہیسن کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، ہیسن نے رواں برس جون میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، گیری سٹیڈ اور نیوزی لینڈ بورڈ کے درمیان ابتدائی طور پر دو سالہ معاہدہ طے پایا ہے اور رواں سال اکتوبر میں پاکستان کے خلاف شیڈول سیریز ان کی بطور کوچ پہلی آسائنمنٹ ہو گی۔ گیری سٹیڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی ٹیم کی کوچنگ میرے لئے باعث اعزاز ہے جس پر نیوزی لینڈ بورڈ حکام کا مشکور ہوں۔