لاہور (خبر ایجنسیاں) اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال نے تحریک انصاف کی خاتون رکن شمسہ علی کا ووٹ منسوخ کر دیا۔ شمسہ علی نے ووٹ ڈانے سے قبل سب کو دکھایا جس پر ایوان میں موجود نواز لیگ کے اراکین سراپا احتجاج بن گئے اور شمسہ علی کا ووٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسپیکرز ڈائس کا گھیراؤ کر لیا، جس پر اسپیکر نے یہ کہہ کر ووٹ امانت ہے، اس میں خیانت نہیں کرنے دی جائے گی، شمسہ علی کا ووٹ منسوخ کر دیا۔