ٹورنٹو(امت نیوز)سعودیہ سے کینیڈا کے تنازع پر کینیڈین عازمین حج بھی متاثر ہوئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی کشیدگی کے باعث فریضہ حج کی ادائیگی کیلئےسعودی عرب جانے والے کینیڈین مسلمان بے یقینی کا شکار ہیں۔ اکثر کینیڈین عازمین نے سعودی ایئر لائنز سے واپسی کی بکنگ کرائی ہوئی ہے تاہم وہ ممکنہ تاخیر کی وجہ سے پریشان ہیں۔سعودی ایئر لائنز نے ٹورنٹوسے آنے اور جانے والی تمام پروازیں تیرہ اگست سے معطل کر دی ہیں۔ دوسری جانب واپسی کے حکومتی فیصلے کے بعد کینیڈا میں زیر تعلیم سعودی طلبہ نے اپنا سامان فروخت کرنا شروع کردیا ہے۔کینیڈا میں پانچ ہزار سعودی طلبہ زیرتعلیم ہیں۔ مسئلہ حل کرانے کیلئے کینیڈا نے امریکہ اور یورپی یونین سے رجوع کر لیا ہے۔