کراچی(اسٹاف رپورٹر)صدر کی پارکنگ میں کھڑی مشکوک موٹر سائیکل میں بم کی اطلاع پرخوف و ہراس پھیل گیا ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تلاشی کے بعد کلئیر کردیا ۔تفصیلات کے مطابق جی پی او صدر کے قریب پارکنگ میں بغیرنمبر پلیٹ والی مشکوک موٹر سائیکل میں بم نصب ہونے کی اطلاع پر خوف و ہراس پھیل گیا اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور سڑک کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا جبکہ شہریوں کو مشکوک موٹر سائیکل سے دورکردیا ،پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا جس نے مکمل تلاشی کے بعد اس کو کلیر کردیا ،پولیس کے مطابق موٹر سائیکل کی بیٹری کے تار نکلے ہو ئے تھے جو ٹکرا کر اسپارک کر رہے تھے ۔