کراچی( اسٹا ف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم( پاکستان )نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی محمد جاوید حنیف کی رہائی کے لیے دائر درخواست کی سماعت5ستمبر کے لیے ملتوی کردی۔ جمعرات کو جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں 2رکنی بنچ میں سماعت کے موقع پر نیب کا کہنا تھا کہ درخواست گزار و دیگر کے خلاف ریفرنس دو ہفتوں میں دائر کر دیا جائے گا۔ جاوید حنیف پر کرپشن اختیارات کے ناجائز استعمال اور وہ 940غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث ہے ،ملزم نے وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر خان غوری کی مدد سے غیر قانونی بھرتیاں کیں تھیں اور قومی خزانے کو 2ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔