کوئٹہ کان سے مزید 2لاشیں برآمد- 5کی تلاش جاری

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلہ کان سے مزید 2کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئی سنجدی میں متاثرہ کوئلہ کان میں ریسکیو کا کام دوبارہ شروع کر دیا گیا، ریسکیو آپریشن کے دوران کان سے مزید 2 کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں چیف انسپکٹر مائنز بلوچستان افتخار احمد کے مطابق سنجدی کی متاثرہ کوئلہ کان میں ریسکیو کا کام کان میں ملبے اور زہریلی گیس کی بھاری مقدار کی وجہ سے ایک روزقبل روک دیا گیا تھا ریسکیو کاکام دوبارہ شروع کیا گیا جس کے بعد سنجدی کی کوئلہ کان سے مزید 2کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئی،جبکہ متاثرہ کان میں حادثے کا شکار 5کانکنوں کی لاشیں اب بھی اندر موجود ہیں چیف مائنز انسپکٹر کے مطابق سنجدی کان حادثہ میں 17کانکن جاں بحق ہوگئے تھے، متاثرہ کان سے 10کانکنوں کی لاشیں پہلے ہی نکالی جاچکی ہے۔

Comments (0)
Add Comment