کراچی(اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد انڈر پاس کے قریب ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جاسکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہمدرد دواخانے کے منیجر مقتول اصغر علی کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ اصغر علی کی تدفین کے بعد مقدمہ درج کروائیں گے۔ واضح رہے کہ مقتول نے سوگواران میں بیوہ، 2بیٹے اور 4بیٹاں چھوڑی ہیں۔پولیس نے بتایا ہے کہ ابتدائی طور واقعہ ذاتی دشمنی لگتا ہے ۔