کراچی (اسٹاف رپورٹر) مویشی منڈی انتظامیہ کی سرپرستی میں بھارتی ساختہ گٹکا فروخت کرکے سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں مذکورہ گٹکے پر سندھ بھرمیں پابندی عائد ہے ،جبکہ پولیس بھی کسی قسم کی کارروائی سے گریزاں ہے ، تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ مویشی منڈی کی حدود میں بھارتی ساختہ گٹکا کھلے عام فروخت کیا جا رہا ہے ، گٹکا مافیا کو منڈی انتظامیہ کی سرپرستی حاصل ہے ، اور دکاندار منڈی انتظامیہ کو یومیہ 300روپے رشوت دے رہے ہیں پولیس بھی منڈی کی حدود کے اندر گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کر رہی ۔