462 ارب کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم کو لندن جانے کی اجازت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں ملوث ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل 18 سے 28 اگست تک علاج کیلئے لندن جانا چاہتے ہیں۔استدعا ہے اجازت دی جائے۔احتساب عدالت کے منتظم جج نے پی ایس او میں 63ارب روپے کی کرپشن سے متعلق کیس میں نیب کو آئندہ سماعت پر ریفرنس پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے نیب کی جانب سے کیس کا ریفرنس پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔احتساب عدالت نے گلستان جوہر میں رفاہی پلاٹوں کی چائنا کٹنگ سے متعلق ریفرنس میں نیب کو مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔سماعت پر نیب کی جانب سے گواہ سلیم کا بیان ریکارڈ کیا گیا، جو مکمل نہیں ہوسکا۔نیب کے مطابق ریفرنس میں سابق رکن ایم کیوایم فیروز بنگالی، شاکر لنگڑا، ادریس سمیت دیگر گرفتار ہیں۔

Comments (0)
Add Comment