کراچی(پ ر)الخدمت کے تحت لیاری چائلڈ پروٹیکشن سینٹر میں اسٹریٹ چلڈرن کیلئے جشن آزادی کے سلسلے میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں الخدمت کے ذمہ داران سرفراز شیخ ،محمد ہارون ودیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر کیک کاٹا گیا۔ سرفراز شیخ نے کہا کہ اسٹریٹ چلڈرن معاشرے کا حصہ ہیں۔ان کی تعلیم وتربیت اور دیکھ بھال ہمار ادینی اوراخلاقی فرض ہے۔