کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ این ای ڈی کے تحت سیلف اسسمنٹ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں دو ہزار سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔اس موقع پر مہمانوں میں سابق ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور ناظم جمعیت کراچی حمزہ محمد صدیقی کے علاوہ اساتذہ بھی موجود تھے۔حافظ نعیم نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں یقینا طلبہ کے لئے مفید ثابت ہوں گی۔یاد رہے کہ اس ٹیسٹ میں پاس ہونے والے 70فیصد طلبہ کو این ای ڈی کے آفیشل ٹیسٹ میں کامیابی حاصل ہوتی ہے۔