جامعہ کراچی کے تحت شجر کاری مہم کا آغاز شاہراہوں پر پودے لگانے کا عہد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر شعبہ ماحولیات سائنس میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ جس میں کامیڈین سلیم آفریدی اور دیگر سماجی تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی جبکہ طلبہ کی جانب سے شہر بھر میں درخت اور پودے لگانے کا عہد کیا گیا۔ اس موقع پر کراچی ہیومن رائٹس کے عہدیدار توقیر عباس کا کہنا تھا کہ آئندہ نسلوں کیلئے درخت ازحد ضروری ہیں۔ اس کے بغیر کئی سال سے کراچی میں پڑنے والی شدید گرمی سب کے سامنے ہے۔

Comments (0)
Add Comment