کراچی (بزنس رپورٹر) ہمدرد پبلک اسکول کراچی کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر بلاول اسٹیڈیم، مدینتہ الحکمہ میں تقریب سے بطور مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر شاہدہ جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام بھائی چارے و اخوت کا درس دیتا ہے۔ 14 اگست ہمیں بھائی چارے اور یکجہتی کا سبق دیتا ہے۔ مہمان خصوصی نے محترمہ سعدیہ راشد اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن، رجسٹرار ڈاکٹر ولی الدین، ایڈمنسٹریٹر اسکول ڈاکٹر خالد نسیم و دیگر نے شرکت کی۔